اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعمال کرنے کیخلاف درخواست، چیئر مین نیب سے جواب طلب

اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعمال کرنے کیخلاف درخواست، چیئر مین نیب سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے آج 23جنوری کوجواب طلب کر لیا ہے،جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سلامت علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار سلامت علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے اس کے خلاف منی لاڈرنگ کیس کی انکوائری کراچی میں شروع کر رکھی ہے، نیب آرڈیننس کے مطابق نیب منی لانڈرنگ کے معاملہ کی تحقیقات نہیں کرسکتا، درخواست گزار کا تعلق لاہور سے ہے،نیب نے انکوائری کراچی سے لاہور ٹرانسفر کرنے کی بجائے راولپنڈی ٹرانسفرکر دی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے اورانکوائری راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر کرنے کا حکم دیاجائے۔

اینٹی منی لانڈرنگ

مزید : صفحہ آخر