چینی کابحران،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست

چینی کابحران،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اورچینی کے حالیہ بحران سے نمٹنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست منیر احمد نامی وکیل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان،متعلقہ سیکرٹریز،ایف بی آر،سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، سٹیٹ بینک،نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ چینی بنیادی اشیا ء ضروریات میں سے ہے،قانون کے تحت چینی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس کاروبار میں ناجائز فائدہ اٹھایا جاسکتاہے،چینی کے کاروبار میں سٹہ بازی بھی نہیں ہوسکتی،سٹیٹ بینک نے غیر قانونی طور پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے چینی کا بحران پیدا ہوا،ذخیرہ اندوزی بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بنی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی لگائی جائے،ذخیرہ کی گئی چینی کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیاجائے،درخواست میں شوگر ملوں سے چینی کی فروخت کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کے لئے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کا پتہ چلایاجاسکے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اس معاملے کی انکوائری اورچینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کاحکم جاری کیا جائے۔

چینی بحران

مزید : صفحہ آخر