تحصیل دار کو جائیداد کے انتقال سے روکنے کی درخواست مسترد

تحصیل دار کو جائیداد کے انتقال سے روکنے کی درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحصیل دار کو جائیداد کے انتقال سے روکنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،جسٹس فیصل زمان خان نے قراردیا کہ ٹھوس وجہ کے بغیر ریاست کے افسر کو فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکا جا سکتا، آپ زیر التوا ء کیس میں اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔درخواست گزار حاجی محمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی جائیداد کی ملکیت کا تنازعہ عدالت میں زیر التوا ہے، تنازعہ ہونے کے باوجود متعلقہ تحصیلدار جائیداد کا انتقال درج کرنے

جارہا ہے، تحصیلدار کو کیس کے فیصلے تک انتقال درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

درخوست مسترد

مزید : صفحہ آخر