ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت 30ایم پی ایز کی رکنیت بحال

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت 30ایم پی ایز کی رکنیت بحال

  



لاہور(جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین نے گوشوارے جمع کرا دیئے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے115 اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی تھی، اسمبلی کے 30 اراکین نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔ مجموعی طور پراب تک 56 اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن میں اپنے گو شو ارے جمع کرا چکے ہیں جن کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ آخر