نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

  



اسلام آباد (این این آئی) نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بدھ کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں میں دائر کر دی۔ استدعا کی گئی کہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت کالعدم قرار دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو نظر انداز کیا،ملزم کو ضمانت دینے کیلئے کوئی ٹھوس وجوہات نہیں تھیں۔ ہائیکورٹ نے 26 نومبر 2019 کو شیخ عمران الحق کو ضمانت دی تھی۔ایل این جی ٹرمینل کیس میں کرپشن کے معاملے پر نیب شیخ عمران الحق کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب

مزید : صفحہ آخر