سعودی عرب میں تحریک انصاف دن بدن منظم اور مضبوط ہو گی،عقیل آرائیں

  سعودی عرب میں تحریک انصاف دن بدن منظم اور مضبوط ہو گی،عقیل آرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں نے کہا ہے کہ پارٹی نظام آن لائن ہے، شفاف ممبر شپ ہو رہی ہے پہلے کی طرح کا نظام نہیں تمام معاملات اسلام آباد سے چل رہے ہیں اور آن لائن اگر کسی کو ہم سے شکایت یا میری ذات سے مسئلہ ہے تو وہ آن لائن جا کر میری شکایت کر سکتا ہے اس کو وہاں سے جواب مل جائے گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب نے پارٹی ممبر شپ مہم کادوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور ایم سیز کی تعداد 35 سے بڑھ کر 72ہو گئی جبکہ مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سعودی عرب کے نائب صدر قاضی الیاس،جنرل سیکرٹری خواجہ عماد،ویمن سیکرٹری ثناء شعیب اور جدہ کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عقیل آرائیں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی ممبر شپ مہم کے دوسرے مرحلے میں ایم سیز کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور عنقریب ریاض،مکہ اور دمام کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنے کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ تیسرے مرحلہ میں مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں ممبر شپ مکمل کر کے تنظیمیں ترتیب دی جائیں گی لہٰذ کارکن کنفیوز نہ ہوں اور پارٹی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ممبرسازی کریں کیونکہ ہمارا مقصد اوورسیز کی خدمت اور پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانا ہے لہٰذا ہم تمام ناراض ورکروں کو دعوت دیتے ہیں اب بھی وقت ہے ممبر سازی کرکے پارٹی کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے الیکشن میں عہدے داروں کا چناؤ اور ممبر شپ پارٹی قوانین کے مطابق ہواہے ہم سب کو پارٹی قوانین کا پابند ہونا چاہے،سعودی میں پارٹی دن بدن مزید منظم اور مضبوط ہو گی۔
عقیل آرائیں

مزید :

صفحہ آخر -