تین افراد کی بازیابی کی درخواست مقدمہ درج ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی

  تین افراد کی بازیابی کی درخواست مقدمہ درج ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی بنا پر نمٹا دی،عدالتی حکم پر پولیس نے ریاض، عارف اور عثمان کوہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیااور بتایا کہ پولیس نے انہیں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں گرفتارکررکھاہے۔ حبس بے جا کی درخواست میں کہاگیا کہ پولیس نے عثمان،ریاض اور عارف کو پکڑ کر نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس مغویوں کو پولیس مقابلے میں قتل کر دے گی، مغویان کی بازیابی کا حکم دیا جائے،متعلقہ تفتیشی افسر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ریاض، عارف اور عثمان پر ڈکیتی اور چوری کے مقدمات ہیں،انہیں اغواء نہیں بلکہ قانون کے مطابق گرفتارکیا گیاہے،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

نمٹا دی

مزید : صفحہ آخر