شریف فیملی رمضان شوگر ملز کیس درخواست پر ایس ای سی پی سے جواب طلب

  شریف فیملی رمضان شوگر ملز کیس درخواست پر ایس ای سی پی سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز کا قرض کے لئے رہن رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس ای سی پی سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں کہا گیاہے کہ رمضان شوگر ملز کے حوالے سے متعدد افراد کے خلاف نیب میں مقدمات زیر التوا ء ہیں،بینک سے قرض کے لئے شیئرز ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی، ایس ای سی پی نیب میں کیس ہونے کی وجہ شیئرز کورہن کی مد میں رجسٹرڈ نہیں کررہا، ایس ای سی پی کو رہن کے لئے شیئرز رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر