وزیراعظم مہنگائی پر یوٹرن لیں اور پتلی گلی سے نکلیں،قمرزمان کائرہ

وزیراعظم مہنگائی پر یوٹرن لیں اور پتلی گلی سے نکلیں،قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر یوٹرن لیں اور پتلی گلی سے نکلیں، آٹے کے بحران پر حکومتی ارکان غلط بیانی کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر نے ہی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر چارج شیٹ دے دیا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آٹا بحران پر وزراء کے بیانات میں تضاد ہے، اگر ملک میں گندم موجود ہے تو آٹا کیوں مہنگا ہوا جبکہ اصل حقیقت ہے کہ گندم باہر بھجوائی گئی تا کہ مہنگے داموں واپس منگوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے ٹرک دیکھ کر پرویز مشرف دور کی یاد آ گئی اور 12سال بعد مشرف کے چاہنے والوں نے پھر وہی دور یاد دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب مہنگائی پر یوٹرن لیں اور پتلی گلی سے نکلیں، گندم کے معاملے میں کسان کو 26روپے فی کلو سبسڈی دی گئی اور پھر باہر بھجوا دی گئی یہ میگاسکینڈل ہے،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں جبکہ ملک میں کسان کو گنے کی قیمت نہیں مل رہی لیکن چینی مہنگی ہو رہی ہے، حکورمت نے مہنگائی اور احتساب پر یوٹرن لیا ہے، حکومت یاتحادی بھی سن رہے ہیں اور تحریک انصاف میں بھی گروپ بن چکا ہے جبکہ حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ ملک میں نوکریاں بک رہی ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جب دل کرتا ہے آئی جی تبدیل کر دیا جاتا ہے اور اب تک پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل کئے گئے ہیں۔
قمرزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -