تحریک انصاف کی گرفت میں ان کی اپنی پارٹی نہیں، جاوید ہاشمی

  تحریک انصاف کی گرفت میں ان کی اپنی پارٹی نہیں، جاوید ہاشمی

  



ملتان(آئی این پی) سینِئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں، ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اور شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا،مینجمنٹ کی صورتحال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے، کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے اور ہر وزیر دوسرے وزیر سے کھل کر جبگ کر رہا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔جاویدہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ 24 لاکھ ٹن گندم پنجاب میں موجود ہے جبکہ لوگ دکھے کھا رہے ہیں کہ آٹا نہیں ہے، کے پی کے کے حالات بھی سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت سے بہتر سبزی کی دوکان چلتی ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے ملک کو گورننس کے لائق ہی نہیں چھوڑا۔سینئرسیاست دان نے کہا کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی گرفت میں ان کی خود کی پارٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ اقتدار کی بیساکھیاں اپنے لیے استعمال نہ کریں، اب روزانہ ایک اتحادی کو پکڑتے ہیں تو دوسرا نکل جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق، جی ڈے اے، ایم کیو ایم اور مینگل صاحب کا رخ بھی الگ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے حلیفوں سے بھی تحریری وعدے کیے تھے۔

جاوید ہاشمی

مزید : صفحہ آخر