اسحاق ڈارکے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور

اسحاق ڈارکے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور

  



اسلام آباد(آن لائن)اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی تفتیشی افسر نادر عباس،وکیل صفائی قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی وکیل صفائی قاضی مصباح کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی کہ والدہ کی وفات کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر