ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد الحرام میں 2000 وہیل چیئرز کی مفت فراہمی

  ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد الحرام میں 2000 وہیل چیئرز کی مفت ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حالیہ ہجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد الحرام میں آنیوالے اللہ کے مہمانوں کیلئے 2000 وہیل چیئرز مفت فراہم کیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو سہولت پیش کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک آسانی اور سکون کے ساتھ ادا کر سکیں،مسجد الحرام میں نقل و حمل کی خدمات کے انتظامی ڈائریکٹر بندر خوج نے واضح کیا کہ بیت اللہ کے زائرین کیلئے یہ مفت وہیل چیئرز حرم مکی کے صحنوں کے داخلی راستوں پر تقسیم کیلئے قائم گئے خصوصی کیبنوں کے ذریعے پیش کی گئیں،دوسری جانب حرمین شریفین کے امور کی پریڈیڈنسی میں خواتین کی تربیت کی اکیڈمی کی جانب سے پروگرام پر عمل دآمد جاری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی مصنوعات سے استفادہ کیلئے تیار کرنا ہے،اکیڈمی کی ڈائریکٹر کے مطابق پرگرام کے ذریعے ذمہ داریوں اور درست راستوں سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وہیل چیئرز

مزید : صفحہ آخر