عازمین حج کا ائیر لائنز کو کم ازکم 45کلو وزن کی اجازت دینے کا مطالبہ

عازمین حج کا ائیر لائنز کو کم ازکم 45کلو وزن کی اجازت دینے کا مطالبہ

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین نے ائیر لائنز کو کم ازکم 45کلو وزن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا،10کلو زم زم کی اجازت دی جائے،30کلو سامان ناکافی ہے،40دن کے حاجیوں کا پاکستان سے 30کلو کپڑے اور دیگر سامان لے جانا ہوتا ہے واپسی میں کھجوریں اور دیگر تحائف لانا ہوتے ہیں وزارت مذہبی امور ائیر لائنز سے معاملات طے کرتے وقت وزن کی لازمی شرط رکھی جائے،23کلو کے دو بیگ لانے کی اجازت دی جائے،5کلو زم زم ناکافی ہے وزارت مذہبی امور سعودی احکام سے تحریری درخواست کرے کی زم زم 10کلو لانے کی اجازت دی جائے۔

45کلو وزن

مزید : صفحہ آخر