بحران ایسے افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

بحران ایسے افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں: چیف جسٹس سندھ ...

  



کراچی(آئی این پی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ملک میں آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں۔اس حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے ملزم ہریش مل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اب پیٹ بھرا کہ نہیں؟ شکل کو سامنے لاو، ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سما عت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا ہے،تاہم ملزمان نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔بعدازاں ملزم انیس الرحمان، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر کی درخواست ضمانت کا معا ملہ سکھر بینچ کو منتقل کردیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ

مزید : صفحہ آخر