مقبوضہ وادی کی ماؤں، بہنوں بچوں،بچیوں، نوجوانوں، بزرگوں کو سلام، تحریک آزادی کشمیر تاریخی موڑ پر کھڑی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ وادی کی ماؤں، بہنوں بچوں،بچیوں، نوجوانوں، بزرگوں کو سلام، تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ماؤں،بہنوں،بچوں،بچیوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتی ہوں،تحریک آزادی جموں و کشمیرتاریخی موڑ پر کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کشمیر سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کشمیری اور پاکستانی ڈائس پورہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،5اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد ایک قومی مہم شروع کی گئی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیری سے متعلق آگاہی شروع کی، پاکستان نے بھا ر ت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان کشمیر میں ہونیوالی بربریت کو دنیا میں اجاگر کرتا رہے گا۔ یو این جی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ اس موقع پر سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کرتار پور کے افتتاح کے بعد پیغام گیا پاکستان کا اقلیتوں کیساتھ کیا سلوک اور بھا ر ت کا کیا ہے۔پاکستان نے دنیا کو بتایا ہندوستان اپنے ملک میں اقلیتوں کیساتھ کیا کر رہا ہے۔ وزیراعظم پانچ فروری کو مظفرآباد اور میرپور جائیں گے اور ایک بڑے جلسے سے خطا ب میں کشمیر پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم نے ریفرنڈم کی پیشکش کی لیکن بھارت تیار نہیں،لیکن آزادی جلد کشمیریوں کا مقدر ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کے سفیر اوریو این میں عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔70 سال کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کاز انٹرنیشنلایز ہوا، کشمیر کی آزادی کا وقت اب دور نہیں،کشمیر کا مسئلہ اس سٹیج پر پہنچ گیا جہاں حل ہونا ہے۔5اگست کے بعد عالمی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز سے آواز ملائی۔سیمینار سے خطاب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا نوشہرہ میں بداخلاقی کا شکار بچی کے واقعے کو کشمیر سے جوڑتے ہوئے کہاہم ان کے رکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، ہم انہیں بچائیں،جس کی بہن بیٹی کی عصمت دری ہو رہی ہو وہ بیس تیس سا ل انتظار نہیں کر سکتا۔ مودی دہشت گرد اور قاتل اعلیٰ ہے لیکن یہ کریڈٹ اسے جاتا ہے کہ وہ باقاعدہ پلاننگ سے آیا، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا، بھارت نے یہ سب پوری منصوبہ بندی سے کیا،ضرورت اس بات کی ہے ہم بھی اس معاملے پر ایسے ہی کریں، اللہ مجھ سے اور عمران خان سے بھی پوچھے گا کسی کو حق نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کشمیری کس کیساتھ رہیں گے، کشمیر ی خود فیصلہ کر چکے وہ پاکستان کیساتھ رہیں گے۔کشمیری پاکستان کے پرچم میں دفن ہو کر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، یاسین ملک اب تک جیل میں ہیں، پوری قوم کو مشعال ملک کو یقین دلا نا ہو گا، آپ کا شوہر، آپ کی بیٹی کا باپ یاسین ملک ہمارا بھائی ہے،کشمیر صرف ایک بارڈر کا نہیں، انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔میں سمجھتا ہوں کشمیر پر ہمیں کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -