جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

  



راولپنڈی (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے آٹے اور چینی کے بحران سمیت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کل بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علامتی احتجاج رحمت کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا اور ملک سے مہنگائی ختم ہو گی یا تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہو گاشیخ چلی حکومت عوام کو خیالی پلاؤکھلا رہی ہے دنیا میں گندم کی پیداوار8ویں نمبر پر ہونے کے باوجودعوام آٹے اور روٹی سے محروم ہیں میں جہانگیر ترین سمیت چند افراد کے فائدے کے لئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا کیونکہ عمران خان ان کے جہازوں میں سفر کرتے ہیں اور یہی لوگ عمران خان کا کچن چلاتے ہیں باقی سیاسی جماعتوں کو تو اپنے ابو کا غم ہو سکتا ہے لیکن مجھے عوام، مزدور اور کسان کا غم ہے ہم عوام کے ترجمان ہیں میں عوامی ترجمانی کے لئے سربکف کھڑا ہوں ایوان کے اندر اور باہر عوام کا کیس لڑتا رہوں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف منگل کے روزلیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مطاہرے سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم،ضلعی امیر راجہ محمد جواد عارف شیرازی اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی کے بعد آٹے اور چینی کے بحران نے کراچی سے چترال تک عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے گزشتہ 15ماہ میں تحریک انصاف کی حکومت ایک بھی ایسا کام نہیں کر سکی جس پر اطمینان کا اظہار کیا جا سکے 15ماہ میں روپے کی قیمت میں مسلسل کمی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا آج غیرت اور عزت مند پاکستانی آٹے کے ایک تھیلے کے لئے تمام دن قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں کل بھی پاکستان پر ظالم جاگیرداروں کی حکومت تھی آج بھی لینڈ مافیا، شوگرمافیا اور ڈرگ مافیا کی حکومت ہے حکمرانوں نے دیدہ دانستہ طور پر گندم باہر بھجوا کر آٹے کا بحران پیدا کیا اس وقت ملک میں عملی طور پرشیخ چلی کی حکومت ہے جو عوام کو خیالی پلاؤ کھلا رہے ہیں ایک طاقتور،زرعی اور ایٹمی پاکستان جو گندم کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں 8ویں نمبر شوگر کی پیداوار میں 5ویں نمبر پر اور گنے کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہونے کے باوجود پاکستانی قوم گندم، آٹے اور چینی سے محروم ہے حکومت نے تمام اختیارات شوگر مافیا اور ڈرگ مافیا کے ہاتھ میں دے رکھے ہیں جہانگیر ترین اور خسرو بختیارسمیت کرتا دھرتا شوگر ملوں کے مالک ہیں آج بیشتر وفاقی وزرا صوبائی حکومتوں سے سے نالاں ہیں اور اس کا برملا اظہار کر رہے ہیں کہ وزرا اعلیٰ اپنی من مانیاں کر رہے ہیں۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر