جج ویڈیوسکینڈل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع

    جج ویڈیوسکینڈل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع

  



اسلام آباد (این این آئی)انسداددہشتگردی عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔ بدھ کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ دور ان سماعت جج ویڈیوسکینڈل کیس کے شریک ملزمان فیصل شاہین اور حمزہ عارف بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔ چیئر مین پی ٹی اے نے کہاکہ فائیو جی ٹرائل کے حوالے سے دو کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، کمپنیوں کو فائیو جی کی جواجازت دی گئی تھی وہ اب تک معطل ہے، کمپنیوں کی جانب سے جو اشتہاری مہم شروع کی گئی تھی وہ گمراہ کن تھی۔

جج ویڈیوسکینڈل

مزید : صفحہ آخر