گوجرانوالہ، وزیراآباد، ملازموں نے 2بھائیوں اور 17سالہ نوجوان کو قتل کر کے 6کروڑ روپے لوٹ لئے
گوجرانوالہ،وزیرآباد(بیورورپورٹ،نا مہ نگار، نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں گھریلو ملازمین نے ٹوکے سے وار کرکے مالک کو بھائی اور بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اُتارکر گھر میں پڑے 6کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہدرہ کے علاقے پٹھانکے کے رہائشی سابق یونین ناظم چوہدری ذکاء اللہ اور اس کے بھائی چوہدری شفاعت اللہ نے گزشتہ روز اپنا17ایکڑ اراضی پر مشتمل زرعی فارم ہاؤس 6کروڑ روپے میں فروخت کیا اور رقم لا کر گھر میں رکھ دی کہ اسی اثناء میں ان کے مزارع محمد رفیع اور محمد شفیع نے ٹوٹکے سے مسلح ہو کر آ گئے اور دھوکہ دہی سے گھر کے ساتھ ملحقہ ڈیرے پر بیٹھے چوہدری ذکاء اللہ اس کے 17سالہ بیٹے عتیق اور بھائی چوہدری شفاعت اللہ پر اچانک حملہ کرکے ٹوکے کے وارکرکے تینوں کی شہہ رگ کاٹ دیں جبکہ ملزمان کو پکڑنے پر احتشام اور عبداللہ کو بھی ٹوٹکے کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور گھر میں پڑے 6کروڑ روپے کا بیگ اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی وزیر آباد اکرام اللہ خان اور دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کے 4اطراف کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
3 قتل