سونا 350 روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو پونے 47ارب کا نقصان

    سونا 350 روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو پونے 47ارب کا ...

  



کراچی (اکنا مک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید65پوائنٹس کی کمی سے 42561پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 46 ارب 77کروڑ 29لاکھ روپے کاخسارہ ہواتاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت0.23فی صدزائد رہا۔کے ایس ای 30انڈیکس16.66پوائنٹس کی کمی سے 19739.37پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.31پوائنٹس کی کمی سے 29561.63پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ189میں کمی اور24میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب77کروڑ29لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر79کھرب 68ارب4کروڑ75لاکھ روپے ہوگیا۔ادھرعالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 2ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 90300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 77418روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید154.72 روپے سے گھٹ کر154.57روپے اور قیمت فروخت154.82روپے سے گھٹ کر154.67روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر