قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا وزارت داخلہ حکام کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

  قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا وزارت داخلہ حکام کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں طلب کئے جانے کے باوجود وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ حکام کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس کے دوران ارکان کمیٹی نے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس کی تقر ر ی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا تے ہوئے آئندہ اجلا س میں بریفنگ کیلئے تانیہ ایدروس کو طلب کر لیا، جبکہ الیکٹرانک ٹرانزیکشن (ترمیمی)بل پر مزید غور کیلئے رکن کمیٹی زین قریشی کی صدارت میں ذیلی کمیٹی تشکیل دید ی۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا، جس پر کمیٹی چیئرمین نے کہا وزارت داخلہ کمیٹی کو سنجیدہ نہیں لے رہی، سارے ممبر بیٹھے ہیں یہ کوئی طریقہ نہیں،سیکرٹری آئی ٹی کے کہا وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی جواب بھی نہیں آیا دیگر کمیٹی ارکان نے معاملے پر برہمی کا اظہار، چیئرمین کمیٹی نے تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا، اجلاس میں رکن کمیٹی ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کیخلاف سوشل میڈ یا پر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے کہ وہ بی آئی ایس پی پروگرام کی بینیفشری ہیں، کچھ حکومتی ایم پی ایز بھی براہ راست ٹویٹ کر رہے تھے، ایف آئی اے کر کیا رہا ہے؟، چیئر مین کمیٹی نے کہا پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ ہم نے میوچل لیگل اسسٹنس ٹریٹی پر دستخط نہیں کر رکھے،فیس بک کے لوگ کہتے ہیں یہ آزادی اظہار رائے ہے، سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا پیکا ایکٹ کے تحت شکایت درج ہونا ضروری ہے۔اجلاس میں رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا تانیہ ایدروس کی تقرری کا طریقہ کار کیا تھا اور وہ کیا کام کر رہی ہیں اس بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کامعاملہ ہے پک اینڈ چوزکا طریقہ کار اختیارکرنامناسب نہیں،باہر سے کسی کو لاتے ہیں تو قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے، کوئی وضاحت تودینی چاہیے، وزیراعظم آفس ہے کسی سیٹھ کی کمپنی نہیں،ہر چیز آفیشل ہونی چاہیے، ان کی تقرری کیلئے ا شتہا ر کیوں نہیں دیا گیا؟ کمیٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ تانیہ ایدروس کو کمیٹی میں بلایا جائے اور ان سے بریفنگ لی جائے،قائمہ کمیٹی نے ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کی سربراہ پرسن تا نیہ ایدروس کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

قائمہ کمیٹی آئی ٹی

مزید : صفحہ آخر