کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی: مولان عطاء الحق درویش

کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی: مولان عطاء الحق درویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناعطاء الحق درویش نے کہاہے جے یو آئی اس وقت میدان میں ڈٹ کر موجودہ نااہل, نالائق اور سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پورے عزم کے ساتھ اتری ہے دو فروری کو پورے صوبے کے مدارس کے مہتممین کا کنونشن منعقد ہوگا جس میں دینی مدارس کو غیرملکی ایجنڈے کے یلغار سے بچانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی وہ چارسدہ میں ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مولاناسید گوہر شاہ,آصف اقبال داودزئی اور مولاناامان اللہ حقانی نے بھی خطاب کیا جبکہ مولاناالہی جان,مولانامثمر شاہ, حاجی حنیف اللہ حسرت, حاجی ظفر علی خان,مولانالطف الرحمان اور مولاناجمیل احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبورہیں گیس,بجلی پٹرول,سی این جی کی کمرتوڑ مہنگائی کے بعد اب آٹے کے بحران نے عوام کا جیناحرام کیاہواہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں واحد جے یو آئی عوام کے امیدوں کا مرکز بن چکی ہے عوام کی نظریں صرف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر لگی ہوئی ہے بہت جلد قوم کو اس جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے جس کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ دو فروری کو صوبائی سطح پر صوبہ بھر کے مدارس کا کنونشن منعقد کریں گے۔