تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن،اشیاء ضبط
پشاور (سٹی رپورٹر) ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کی ہدایت پر ٹی او آر محمد بلال‘ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ ٹاؤن ون کے حددود عشرت سینما روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے دکانوں سے باہر پڑاہوا ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا جبکہ دکانداروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اس دوران انہوں نے تمام ضبط شدہ سامان ٹاؤن ون کے سٹور میں ضبط کرلیا اس دوران ٹی او آرنے دکانداروں کو اپنی اپنی حدودمیں رہنے کی ہدایت کی۔