ریونیو کی وصولی اور معاشی استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائینگے: سردار علی خواجہ

ریونیو کی وصولی اور معاشی استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائینگے: سردار علی ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس سردارعلی خواجہ نے کہاہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیارمیں آنے والے ٹیکس بارکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس باراورریونیوایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں جوریونیوکی وصولی اورمعیشت کے استحکام کیلئے مل جل کراقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالا کااظہارانہوں نے ٹیکس بارکے دورے کے دوران بارکے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرٹیکس بارپشاورکے صدرمشتاق احمدایڈوکیٹ،سینئرنائب صدربابر نذیر، نائب صدرفوادعزیزاعوان،جنرل سیکرٹری افتخارعالم سمیت ایڈیشنل کمشنرہیڈکوارٹراجمل خان بھی موجودتھے۔ٹیکس بارکے صدرمشتاق احمدایڈوکیٹ نے کہاکہ سردارعلی خواجہ کی چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاورکی حیثیت سے تعیناتی ٹیکس بار اور صوبے میں ٹیکس کے وصولی کیلئے نیک شگون ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس بار کی طرف سے ریونیواہداف کے حصول کیلئے ریجنل ٹیکس آفس کی ہر ممکن معاونت کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر