قیام امن کیلئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے: امتیاز شاہ

قیام امن کیلئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے: امتیاز شاہ

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ اسماعیل خان ریجن محمد امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے قیام کے لئے مصالحتی کمیٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے معمولی لڑائی جھگڑوں سمیت آپس میں پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی کے ممبران اپنی تمام توانائیاں برؤے کارلائیں ضم اضلاع میں پولیس کے نظام کو مضبوط بنانے اور علاقہ کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ضم شدہ قبائلی علاقوں کی عوام اپنے علاقوں میں پائیدار امن کے لئے فوج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں تاکہ علاقہ میں خوشحالی آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹرائیبل سب ڈویژن جنڈولہ پولیس تھانہ میں مصالحتی کمیٹی کے دفتر اور حلف برداری کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں ڈی پی او ٹانک محمد عارف خان،مصالحتی کمیٹی کے ممبران،معززین علاقہ سمیت پولیس کے حکام نے شرکت کی جنڈولہ پولیس تھانہ آمد کے موقع پر علاقائی عمائدین نے ڈی آئی جی کا پرتپاک استقبال کیا اورانہیں روایتی لنگیاں پہنائیں اس موقع پر ڈی آئی جی ڈیرہ نے ڈی آر سی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میرٹ کی بنیاد پر منتخب کئے گئے ممبران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی محمد امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ پشتونوں کی روایات میں جرگہ سسٹم کا نظام بہت ہی اہمیت کا حامل رہا ہے جہاں پر بڑے بڑے مسائل تھانہ کچہریوں میں لائے کے بغیر افہام تفہیم سے حل کر لئے جاتے ہیں ڈی آر سی کمیٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اسکا بنیادی مقصد شہریوں کے چھوٹے تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے اس لئے ضم شدہ قبائلی علاقہ سب ڈویژن جنڈولہ میں ڈی آر سی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی میں تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو میرٹ کی بنیاد پر نمائندگی دی گئی ہے حلف لینے والے ڈی آر سی کے ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فریقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کو کسی لالچ یا دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبدارانہ طریقے سے انصاف پر مبنی فیصلے کو یقینی بنائیں ممبران کو پولیس افسران اور جوانوں کا مکمل تعاون حاصل رہیگا علاقائی عمائدین اور ممبران نے جنڈولہ آمد پر ڈی آئی جی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر