حافظ واحد محمود کا یار ک اور پنیالہ کے علاقے میں سی پیک کے ایریا کا اچانک دورہ

  حافظ واحد محمود کا یار ک اور پنیالہ کے علاقے میں سی پیک کے ایریا کا اچانک ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کا یار ک اور پنیالہ کے علاقے میں سی پیک کے ایریا کا اچانک دورہ،سیکورٹی حالات کے پیش نظر سی پیک پر جاری کام کے حوالے سے سی پیک پر کام کرنے والی لیبر اور انکے دفاتر سمیت سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود نے یارک اور پنیالہ کے علاقے سے گزرنے والے سی پیک روڈکے ایریا کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران ایس ڈی پی او سٹی اقبال خان اور متعلقہ ایس ایچ اوز ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران مو جودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر سی پیک پر جاری کام کے حوالے سے سی پیک پر کام کرنے والی لیبر اور انکے دفاتر سمیت دیگر سیکورٹی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈی پی او نے پولیس افسران کو سی پیک پر ہر قسم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی جبکہ سی پیک پر جاری کام کے دوران اور رہائشی کیمپوں کے علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ،سی پیک مقامات اور رہائشی کیمپوں کی سیکیورٹی کا آڈٹ کرکے رپوٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے ایسے تمام علاقوں میں جہاں سی پیک پر کام جاری ہے ان کے ارد گرد کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔سیکیورٹی کے حوالے سے سی پیک اور اس کے ارد گرد تمام علاقوں میں آر آر ایف اور کیو آر ایف کے پولیس کمانڈوز چوبیس گھنٹے جدید اسلحہ و ایمونیشن سے لیس ہو کر گشت کرینگے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیاری پوزیشن میں رہنے چاہیں تاکہ کسی بھی قسم کے غیر مساعدہ حالات میں بروقت سماج دشمن عناصر کیخلاف جوابی کاروائی کرکے انکے نا پاک مقاصد کو خاک میں ملایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر