ماسٹر حاجی راج محمد کی والدہ وفات پاگئیں

    ماسٹر حاجی راج محمد کی والدہ وفات پاگئیں

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ سنگہ غنوڈھیرئی کے ماسٹر حاجی راج محمد کی والدہ وفات پاگئیں مرحومہ کو بعد از نماز جنازہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا وہ حاجی ریاض کی بھی والدہ تھی جبکہ سیال خان اور وکیل خان کی چچی تھی ان کی رسم قل کل بروز جمعہ ان کی رہائشگاہ غنو ڈھیرئی شیخانو کلے لوند خوڑمیں ادا کی جائیگی

شیرگڑھ(نامہ نگار) تخت بھائی نیوز کلب تخت بھائی کا ایک اجلاس زیر صدارت حاجی فضل ہادی منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی منعقدہ اجلاس سے مسلم صابر حاجی مراد علی مراد،وہاب یوسفی عزت محمد خپلواک نہار علی یوسفزئی اور نوید شہزاد کے علاوہ زاہد اللہ زاہد نے بائزی پریس کلب شیرگڑھ کے نو منتخب عہدیداروں صدر بخت اللہ جان حسرت جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیر بہادر اور نائب صدر مسلم خان کے علاوہ تمام کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار ہ پریس کلب کے ارکان کا مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور جہدوجہد کریں گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کرکے ممبران کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تخت بھائی نیوز کلب کے تمام ممبران اپکے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر