تجاوزات کی آڑ میں عوام کو بے دخل کرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

      تجاوزات کی آڑ میں عوام کو بے دخل کرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  



ہنگو(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی ہنگو نے ضلعی انتظامیہ کو تجاوزات اور پروفیشنل لینڈ کی آڑ میں عوام کو بے دخل کرنے کے خلاف سخت احتجاج کی دھمکی دیدی،انتظامیہ شہر میں صفائی اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کام کرئے،زخیرہ اندوزی،مہنگائئ اور معیاری اٹے کی فراہمی انتظامیہ کا کام ہے،اے این پی ہنگو نے بنوں میں باچا خان کی برسی جلسے میں بھر پور شرکت کا پلان بھی فائنل کر دیا،تحصل صدر گل صاحب شاہ،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہنگو کا اجلاس تحصیل صدر گل صاحب شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی صدر اور سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ،ضلعی جنرل سکریٹری سید ابن علی،تحصیل جنرل سکریٹری ریاض علی،میثل خان،قابل خان اورکزئی اور دیگر کا بینہ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے بنوں میں باچا خان کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے صوبائی زمین واگزار کرانے کی آڑ میں عوام کے گھروں اور املاک کو مسمار کرنے کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی اور انتظامیہ کو خبر دار کیا گیا کہ اے این پی ہنگو ایسے ظالمانہ اقدام کی مزاحمت کرئے گی۔رہنماوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو وہ سہولیات فراہم کرکے جو اس کی زمہ داری ہے۔گل صاحب شاہ اور دیگر عہدیداران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام ہو چکی ہے اور نااہل،سلیکڑ وزیر اعظم نے عوام سے باعزت جینے کا حق چھین لیا ہے موجودہ حکومت کے خاتمے تک اے این پی احتجاج کرتی رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر