نجی ہسپتال بہتر طبی سہولیات فراہم کررہا ہے،ڈاکٹر محمد خان

نجی ہسپتال بہتر طبی سہولیات فراہم کررہا ہے،ڈاکٹر محمد خان

  



مٹہ (نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ محمود خان کے والد اور سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خان سوات کے ممتاز شاعر وادیب ابراھیم خان شبنم اور کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ سکندر پرائیوئٹ ہسپتال اپر سوات اور خاص کر مٹہ تحصیل کیلئے ایک اہم ہسپتال ہے جہاں پر انسانی زندگی اور صحت کی تمام اہم سہولیات ایک چھت کی نیچے میسر ہیں جس پر ہم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر کو مبارکباد دیکر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی قیام کیلئے صحت مند افراد بھی ضروری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سکندر پرائیوئٹ ہسپتال مٹہ میں ایم ار ائی مشین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر سابق ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اعظیم خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ڈاکٹر نثار خان ڈاکٹر نقیب اللہ اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے اس سے پہلے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد خان اور دیگر مہمانوں نے باقاعدہ ہسپتال میں ایم ار ائی مشین کا افتتاح کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت اپر سوات اور خاص کر مٹہ تحصیل میں سکندر پرائیوئٹ ہسپتال عوام کی خدمت اور طبی ضروریات پوری کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہے جس پر ہم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر کو خراج تحسین پیش کرتے ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ اور اپرسوات میں پہلی بار ایک چھت کے نیچے عوام کو صحت کی تمام ضروری سہولیات ملنا ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام کی غربت کو مد نظر رکھ کر مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں یاد رہے کہ سکندر پرائیوٹ ہسپتال میں اس سے پہلے سی ٹی سکین گردوں کی صفائی شوکت خانم لیبارٹری اور دیگر اہم سہولیات پہلے سے موجود ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر