پختون قوم باشعور ہوچکی بہکاؤے میں نہیں آئیگی،طارق سعید

  پختون قوم باشعور ہوچکی بہکاؤے میں نہیں آئیگی،طارق سعید

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئر نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے بنوں میں اے این پی کے جلسے پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اب پختون قوم باشعورہوچکی ہیں اورقوم پرستی کے نعروں پروراُنہیں غلانہیں سکتا اور کا سہرا وزیر اعظم عمر ان خا ن کو جاتا ہے کیونکہ اُ نہو ں نے پختونوں میں سیاسی اوراپنے حقوق مانگنے کا سلیقہ سمجھا دیا ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگرپارٹیوں نے اپنے دوراقتدارمیں خیبرپختونخواکے عوام کونہ صرف دانستہ طورپرپسماندہ رکھا بلکہ اُنہوں نے پختونوں کی فلاح وبہبوداوراُن کی ترقی کے لئے کوئی کردارادانہیں کیاجس کی وجہ سے آج خیبرپختونخواکے عوام پسماندگی کی لکیرکے نیچے زندگی گزارپرمجبورہیں اس لئے نہ صرف خیبرپختونخواکے عوام نے پچھلے عام انتخابات میں اے این پی سمیت دیگرپارٹیوں کونہ صرف شکست دی بلکہ جنوبی اضلاع کے عوام نے بھی اُن کی سیاست کویہاں سے ہمیشہ کے لئے دفن کردیااورتحریک انصاف کواپنا مسیحاسمجھ کراُن پراعتمادکیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پہلی فرصت میں جنوبی اضلاع کی ترقی اورتعمیرنوکے لئے پشاورتاڈیرہ موٹروے کی منظوری دیدی جس کی وجہ سے یہاں عوام کے لئے روزگارکے مواقع بڑی مقدارمیں میسرہوگی صرف یہی نہیں بلکہ یہاں کے رہائشی ملک کے دیگرحصوں کی سفری آسانیاں پیداہوجائیگی جس کی تکمیل سے جنوبی اضلاع ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہوں گی اُنہوں نے مزیدکہاکہ اب جنوبی اضلاع میں تحریک انصاف کے سواکسی دوسری پارٹی کے لئے سیاست کی گنجائش نہیں ہے اورنہ عوام کوجلسوں پرورغلاہوسکتاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر