پاکستان بچوں کیلئے غیر محفوظ ملک بنتا جارہا ہے،معراج ہمایون

پاکستان بچوں کیلئے غیر محفوظ ملک بنتا جارہا ہے،معراج ہمایون

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ )خیبر پختونخواہ اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر اور دلاس گل تنظیم کی سربراہ معراج ہمایون خان نے کہا ہے کہ پاکستانبھر میں کئی سالوں سے معصوم بچوں اور بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بناکر اس کو قتل کیا جارہا ہے بد قسمتی سے پاکستان بچوں اور بچیوں کیلئے غیر محفوظ ملک بنتا جا رہاہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا متاثرہ خاندان کے لئے 10لاکھ روپے کا اعلان ان کی زخموں پر نمک پاشی سے کم نہیں ہے زینب بل پاس ہونے کے بعد اسلامی دفعات پر نظر ثانی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو کیوں نہیں بھجوائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کاکاصاحب میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرہ خاندان سے ہمدردی و اظہار افسوس کرنے کے بعد پریس کلب کے مختصر دورے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر د لاس گل کی چیئر پرسن نگار روف، دوستی کوارڈینیٹر دلاس گل ابراہیم شاہ، سید اسد علی شاہ ار کامران کاکاخیل بھی موجود تھے معراج ہمایون خان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کیا قانون سا زی کریں گے وہ نئی قانون سازی کرنے کی بجائے 2010اور 2018میں کی گئی قانون سازی کو نافذالعمل بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ کہاں ہے چیلڈ پروٹکشن کمیشن اور دیگر ادارے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر