2019ء انٹر ا ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ کے مطابق نوشہرہ دوسرے نمبر پر

2019ء انٹر ا ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ کے مطابق نوشہرہ دوسرے نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)ماہ دسمبر 2019انٹرا ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نوشہرہ خیبر پختونخوا کی سطح پر دوسرے نمبر پر۔تفصیلات کے مطابق ماہانہ انٹرا ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ کے مطابق ضلع نوشہرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح ضلع نوشہرہ کی سطح پر سرکل خیرآباد اور تحصیل جہانگیرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بطور ایس ڈی ای او تحصل جہانگیرہ سہیل درانی نے پہلی اور اے ایس ڈی ای او سرکل خیرآباد فیض الرحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ضلع نوشہرہ کی اس نمایاں کامیابی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سجاد اختر نے اپنے تمام افسران اور اساتزہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔یہ کامیابی ایک طرف فرض شناسی کی دلیل ہے تو دوسری طرف نیک نامی کا باعث ہے۔ایس ڈی ای او تحصیل جہانگیرہ سہیل درانی نے اے ایس ڈی ای او سرکل اکوڑہ خٹک شمس العاد اور سرکل خیرآباد فیض الرحمان اور تمام اساتزہ کو تحصیل جہانگیرہ کی پہلی پوزیشن حاصل پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔سرکل خیرآباد کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اے ایس ڈی ای او فیض الرحمان نے کہا کہ سرکل خیرآباد کے اساتزہ کی محنت اور کوششوں کی بدولت یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور آیندہ بھی یہ اعزاز برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور خوب سے خوب تر کی تلاش کا یہ سفر جاری رہے گا۔