جے یو آئی کا مقصد اسلامی نظام کا قیام ہے: عبد الغفور حیدری

    جے یو آئی کا مقصد اسلامی نظام کا قیام ہے: عبد الغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں ( بیورورپورٹ) سینٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جے یوآئی ہی صرف ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ جے یو آئی کا مقصد علماء دین کی رہنمائی میں اسلامی نظام کا قیام ہے اور یہی اسلامی نظام رحمت خداوندی ہے لہٰذا اس مبارک مشن اور نظام کے لئے کارکنوں کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی نیز جے یو آئی کے جاری احتجاجی تحریک خصوصاًملین مارچ کی کامیابیوں اور اس جماعت میں دلچسپی اس بات کی غمازی کرتاہے کہ ملک کے اکثر عوام س جماعت کی پالیسوں اور منشور سے متفق ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی نے ہر دور میں اسلام کے خلاف اُٹھنے والے ہر فتنہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی شاندار جد و جہد سے استعماری قوتیں خصوصاًموجودہ جعلی حکمران خوفزدہ ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعیت علماء اسلام ریاض سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُر وقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی ناظم عمومی اور اعزازی مہمان قاری محمد الیاس، مولانا اسد اللہ، مولانا شبیر احمد، مولا نا عزیزالرحمن درانی،پروگرام کے روح رواں و میزبان اور جے یوآئی ریاض کے جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان، قاری عبدالوہاب، قاری نور قاہر شاہ، قاری گل نواب، قاری رضا محمد، قاری رفیق شاہ، قاری قاسم، قاری عزیز الرحمن ہزاروی، قاری سیلم شاہ، مولانا حنیف اللہ، قاری عبدالسلام، سردار عبدالحمید اور سردار عاصم افتاب سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک نااہل لوگوں کے ہاتھوں آگیا ہے پاکستانی عوام پر دردناک اور پریشان کن حالات شروع ہوچکے ہیں موجودہ مسلط شدہ جعلی حکمران پاکستانی عوام کی بد بختی کا سبب بن گئے ہیں آجکل پاکستان کے حالات قابل رحم ہے ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جارہے ہیں ملکی و قومی تہذیب کو داؤ پر لگانے کی کوشش میں موجودہ حکومت شرم و حیاء کے حدود کو کراس کر چکی ہیں اسی طرح انصاف کی علمبردار حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے آٹا بحران کیوجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ انہی نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انکی غلط فیصلوں کیوجہ سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ رہی ہے عمران نیازی پاکستان کے وجو د کے لئے خطرہ ثابت ہورہا ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے خوشحال و خودمختار ملک بنانے کا دعوٰی کرنے والے ہی اب پاکستان کے سب سے بڑے دشمن کا کردار ادا کررہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار، معیشت کو سنبھالا دینے اور مہنگائی و ٹیکسوں کو ختم کرنے والے انصافی اپنا وعدہ ہی بھول گئے ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم چنگیز خان اور ہلاکو خان کی پالیسی پر گامزن ہیں جو کہ موجودہ حکمرانوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے انشاء اللہ جے یو آئی کے ہوتے ہوئے ملک و اسلام کے خلاف کوئی چال و منصوبہ کامیاب نہیں ہوگااسی طرح پشاور میں 2 فروری کو تحفظ دینی مدارس کانفرنس تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگا دینی مدارس و ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور جے یو آئی اس سلسلے میں ہر اول دستے کا کردار اد ا کریگی یہ تقریب اختتامی دعا پر اختتام پزیر ہوئی