جما عت اسلامی جندول 24 جنوری کو ثمربا غ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کرے گی

جما عت اسلامی جندول 24 جنوری کو ثمربا غ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ ...

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ)جما عت اسلامی جندول 24جنوری کو ثمربا غ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کرے گی مدینہ کی ریاست میں عوام آٹا اور دو وقت روٹی کے لئے ترس گئے ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل ثمرباغ کے جنرل سیکرٹری اور سابق ممبر ضلع کونسل مولا نا عمران الجندولی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ تا ریخی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی عوام آ ٹا کے حصول کے لئے سارہ دن لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ چینی، گڑھ، آٹا، گیس، ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جبکہ غریب عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کی ہدایت پر 24جنوری کو نماز جمعہ کے بعد ثمرباغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظا ہرہ کیا جا ئیگا انھوں نے عوام سے احتجاجی مظا ہرہ مین شرکت کی اپیل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر