بدنام زمانہمنشیات فروش ساتھیوں سمیت گرفتار، آئس،چرس اور اسلحہ برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے آئس اور چرس فروخت کرنے والے مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 140 گرام آئس اور تین کلو گرام سے زائد چرس اورتین عدد رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقد مات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لئے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پخہ غلام میں مشہور منشیات فروش شاہ فیصل ولد اسرائیل سکنہ رام کشن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی140گرام آئس برآمد کر لی، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون کے ذریعے اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اسی طرح تھانہ گلبہار پولیس نے لیڈیز پولیس اہلکار کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ(گ) زوجہ سیف علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس،تھانہ پشتخرہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد شریف ولد محمد ہاشم سکنہ افغانستان حال تاج آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،جبکہ تھانہ متنی اور بھانہ ماڑی پولیس نے ملزم عراق شاہ ولد حکیم شاہ،منصورولد گل حیدراور عباس علی ولد شیر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین عدد رائفل بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے