حکومت قبائلی عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے: بریگیڈیئر آغا خرم

حکومت قبائلی عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے: بریگیڈیئر ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) محسودقبائل کے تمام تر ضروریات اور مشکلات سے حکومت بخوبی اگاہ ہیں ان کے حل کے لئے حکومت اور پاک آرمی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ سراروغہ بریگیڈ آغا خرم نے قبائلی عمائدین کے وفد جس کی نمائندگی قبائلی رہنماء ملک ضیاء الدین کررہے تھے سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمانڈر کرنل اختر بھی موجود تھے وفدکے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر کا کہناتھا کہ حکومت اور پاک آرمی محسودقبائل کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے جبکہ بنیادی ضروریات زندگی،صحت،تعلیم،سڑکیں،بجلی،ابنوشی،ابپاشی اوردیگر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے انکا کہناتھاکہ علاقہ میں دیرپا امن برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جس میں قبائلی عوام کے بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہے امن وامان کو قائم اور برقرار رکھنے کیلئے قبائلی مشران مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ان کا مزیدکہنا تھا کہ محسودقبائل نے ملک وقوم کے لئے ایسی عظیم قربانیاں د ی ہیں جن کی تاریخ میں نذیر نہیں ملتی اورحکومت وپاک فوج قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے قبائلی عمائدین نے امن وامان کو قائم اور برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر