تخت بھائی،ڈی سی مردان کی ہدایت پر سرکاری نرخنامے پر آٹا تقسیم

      تخت بھائی،ڈی سی مردان کی ہدایت پر سرکاری نرخنامے پر آٹا تقسیم

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنرمردان عابد وزیر کی خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء، اے اے سی قیصر کنڈی، اے اے سی فرمان علی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ کی زیرنگرانی بدھ کے روز بھی تخت بھائی کے مختلف علا قوں شریف آباد،،ساڑو شاہ، شیرگڑھ، لوند خوڑ اور گرد و نواح میں عوام کی سہو لت کے لئے سرکاری نرخ کے مطابق 800 روپے پر 20 کلوگرام کے 3000سے زائد آٹا تھیلے تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے انتظا میہ سرگرم عمل ہے۔عوام اس ریلیف سے بھر پو ر فائدہ اٹھا کر حکو مت اور انتظا میہ کی کوششوں کو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے خبردار کیاکہ ریلیف کیمپوں میں 800روپے سے زائد آٹا فروخت کرنے والوں کو جیل کے سلاحو ں کے پیچھے دھکیل دینگے۔ عوام کسی بھی شکا یت کی صور ت میں فوری طور انتظا میہ کو اطلا ع دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر