ہیو میو پیتھک ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل

    ہیو میو پیتھک ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) ہیو میو پیتھک ڈاکٹر زایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کا نو منتخب کابینہ مکمل۔ ڈاکٹرسید رحمان مشوانی صدر جبکہ شیر بھادر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ دیگر عہدیدارو ں میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر ولی محمد، نائب صدر ڈاکٹر محمد آمین، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد زیب، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد حیات خا ن اورپریس سیکرٹری ڈاکٹرگوہر علی خان نومنتخب عہدیداروں میں شامل ہے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہیو میو پیتھک کی ترویج اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہم دن رات تما م تر توا نایاں بروئے کار لا ئینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31جنوری بروز جمعہ کو بوقت 3بجے ہیو میو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس تخت بھائی میں منعقد ہوگا۔ جس میں تمام ہیو میو پیتھک ڈاکٹر ز کو اجلاس میں بروقت شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر