مہمند،سب ڈویژن بائیزی میں تنازعات حل کونسل قائم

  مہمند،سب ڈویژن بائیزی میں تنازعات حل کونسل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند(نمائندہ پاکستان)پاک افغان سرحدی دیہات بائزئی سب ڈویژن کے لئے بھی تنازعاتی حل کونسل قائم۔ باکردار قومی مشران آپس کے مسائل اور پیدا شدہ تنازعات کی جلد حل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پولیس کی مدد اور عمائدین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرکے لوگوں کو سستا انصاف فراہم ہوگا۔ گھروں کے نزدیک پردہ داری میں دخل دینے والے پولیس پوسٹوں کو ختم کرکے متبادل جگہوں کو منتقل کی جائے۔ ڈی پی او فضل احمد جان۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قبائیلی ضلع مہمند کے پاک افغان سرحدی بائزئی سب ڈویژن کے لئے ڈی آر سی جرگہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ بہائی ڈاگ کمپلیکس میں ڈی پی او مہمند فضل احمد جان نے ڈی آر سی کے نامزد کردہ ممبران سے حلف لیا۔ اس موقعہ پر مقامی عمائدین، تحصیلدار زاہد کمال اور دیگر حکام بھی مو جود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے مقامی مشران نے حکومت کی سرپرستی میں میں بننے والے ڈی آر سی جرگہ اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے حکام کے ساتھ مشاورت کی۔ اور تجاویز دی کہ پولیس نظام سے قبائیلی عوام کے جو خدشات ہیں اس کو دور کرنا اور جرگہ کو فعال بنانا ضروری ہے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع مہمند فضل احمد جان نے کہا کہ سرحدی دیہات کے قبائیلی عوام امن و امان اور باہمی تنازعات کی حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب صوبائی حکومت کے تنازعاتی حل کونسل کی پالیسی ضلع مہمند میں انتہائی کامیاب رہیگی۔ کیونکہ یہاں پر پہلے ہی سے جرگہ نظام زندہ اور متحرک رہا ہے۔ اب حکومت کی سرپرستی اور پولیس کی تعاون سے مزید بہتری آئیگی۔ اور عام لوگوں کو اپنے روایات کے مطابق سستا انصاف ملے گا۔ انہوں قومی مشران کی نشاندہی پر گھروں اور گاؤں کے اوپر بنے ان پولیس پوسٹوں کو ختم کرکے متبادل جگہ منتقل کرنے کی فوری ہدایت کی جس سے قبائلی لوگوں کی پردہ داری اور خواتین کے گھریلوں کام کاج متاثر ہورہے ہیں۔