جان بخت انتقال کرگئے
تھانہ (نمائندہ پاکستان) آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے معروف بزرگ شاعر جان بخت المعروف شالدا دل کا دورہ پڑھنے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان آلہ ڈھنڈ میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں دوست احباب عزیز اقارب کے علاوہ شعراء نے بھی شرکت کی۔ مرحوم ذاکر حسین۔ باچا گل اور سردار حسین کے والد بزرگوار تھے۔