چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 4ملزموں کو شک کا فائدہ ریکر بری کرنیکا حکم

چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 4ملزموں کو شک کا فائدہ ریکر بری ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج مسعود ارشد نے دھماکہ خیز مواد،راکٹ لانچر اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث چھوٹوگینگ کے سرغنہ ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت چار ملزمان(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری کے مطابق ملزمان کے خلاف 2009 میں مقدمہ نمبر 32/9 درج کیا گیا تھا۔جن کے خلاف کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے وکیل مشتاق حسین منجوٹھہ نے دلائل پیش کیے۔ ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ کرنے، راکٹ لانچرز اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بری

مزید : ملتان صفحہ آخر