وزیراعظم ریاستی اداروں کو بدحالی سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے مشکل مشن کو چینلج کے طور پر قبول کر لیا ہے، ان کو صرف ملک و قوم کی فکر ہے وہ قائد کے ملک کو عظیم مملکت اور عوام کی فلاح و بہبود آسودگی کیلئے فلاحی ریاست بنانے کے بڑے خواب اور بڑی سوچ کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
نے گرین ٹاؤن میں واقع یوٹیلٹی سٹور کے اچانک دورہ کے موقع پر آٹا اور دیگرسبسڈی آئٹم کی دستیابی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی مافیا کے ہاتھوں دیوالیہ اور مقروض ہوئے ملک سمیت تباہ شدہ ریاستی اداروں کو بد حالی سے نکالنے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کو فلاحی ریاست بنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی ملک و قوم کی کامیابی ہے، اپوزیشن آٹا پر سیاست چمکا رہی ہے وزیر اعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی دیکر روزمرہ اشیاء کو عوامی دسترس میں کیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے جبکہ سبسڈی کی مانیٹرنگ کے لئے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔اس موقع پر ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپویشن سجاد خان چانڈیہ،پی ٹی آئی رہنما چوہدری عثمان وڑائچ سمیت دیگر موجود تھے۔
جاوید اقبال