سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی وفد کیساتھ متحد ہ مسلم موومنٹ کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت د وطرفہ امور پر گفتگو‘ مسائل پر تشویش کا اظہار

سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی وفد کیساتھ متحد ہ مسلم موومنٹ کی اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے وفد کے ساتھ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کی اعلیٰ تنظیمی قیادت کے ساتھ مرکزی سیکریرٹ میں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ملاقات کی اور پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان کے حوالے سے دو طرفہ باہمی دلچسپی، سالمیت اور علاقائی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اس موقع پر متحدہ مسلم موومنٹ کے مقررین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ، سلطان محمود ملک اور محمد ایوب مغل نے نمائندگی کی جبکہ بی این پی کی طرف سے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، اللہ وسایا، ارشاد حسین لاشاری، رحیم کاکڑ، اسماعیل لاشاری اور مزمل ارشد چانڈیو نے کی مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ کیا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی ہر سطح پر نہ صرف مذمت کی جائے گی بلکہ ان کی سرکوبی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے عوام کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پرزوردیا گیا اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی اعلیٰ سطحی وفود باہمی مشاورت تبادلہ خیالات کے لئے ملتے رہیں گے
اظہار