یوسی عالی والا میں ترقیاتی کام کرانے پر لوگ خوش‘ ایم پی اے محی الدین کھوسہ کو خراج تحسین

یوسی عالی والا میں ترقیاتی کام کرانے پر لوگ خوش‘ ایم پی اے محی الدین کھوسہ ...

  



عالیوالہ‘دراہمہ (نامہ نگار) ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے یوسی عالیوالہ میں ترقیاتی کام کرائے جس سے لوگوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی عوام ان کے ساتھ ہے ہمارا گروپ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

چٹان کی طرح مضبوط اور متحد ہے ہم سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ کی قیادت پر متحد ہیں وہ ہمارے عوامی لیڈر ہیں ان کی کاوشوں کی وجہ سے آج پورے علاقہ میں ان کا وقار بلند ہے نوجوان بزرگ ان کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور بلدیاتی الیکشن کے اُمیدوار حاجی عبدالغفور خان ڈیوے آنی اور ملک مظفر علی خان، ملک واجد حسین آرائیں اور علاقہ کے زمیندار ملک جمال آرائیں، ملک گل محمد گھانگلہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کچھ مافیا عناصر آئے اور چینی کا بحران پید اکرکے ہماری حکومت کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہئے آٹا اور چینی کا کوئی بحران نہیں سرکاری سطح پر سستے آٹے کی فراہمی ہو رہی ہے عوام مایوس نہ ہو ایک دو ماہ میں عوام کو ریلیف فراہم ہو گا اورمہنگائی کا خاتمہ ہو گا عمران خان نے جو تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ انشاء اللہ عوام کو عمل کرکے دکھائیں گے۔

خراج تحسین

مزید : ملتان صفحہ آخر