ینگ نرسز ایسوسی ایشن وفد کی سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ سے ملاقاتیں‘ مطالبات حل کرانیکی یقین دہانی

      ینگ نرسز ایسوسی ایشن وفد کی سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی سیکریٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی قیادت روزینہ منظور نے کی۔وفد کی ملاقاتوں میں سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی این پنجاب نے مطالبات کو(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

جائز قرار دیا اور ان مطالبات پر عملدرامد جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مطالبات میں نرسز کے سروس سٹرکچر کی منظوری،پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے میل نرسز کی بھرتی کرائی جائے۔ٹائم سکیل پروموشن کو ریوائزڈ کیا جائے،پنجاب بھر میں ایڈہاک اور کنٹریکٹ نرسز کو مستقل بنیادون پر بھرتی کیا جائے،1998 اور اسکے بعد ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی نرسز کی سنیارٹی لگائی جائے،سروس رولز میں ترمیم کی جائے،گریڈ 18 میں ترقیوں کے عمل کو جاری رکھا جائے اور اس سکیل پر بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے روکی جائیں۔چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ کو بھی سپورٹ کیا جائے۔
ملاقاتیں