بہاولپور میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شروع‘ 10عمارتیں سیل

بہاولپور میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شروع‘ 10عمارتیں سیل

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)میٹروپولیٹن کارپوریشن نیغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشنکرکے10 عمارتیں سیل کردی گئیں،تفصیلات کیمطابق کمشنر بہاولپور آصف اقبال چوہدری کی ہدایت پرچیف کارپوریشن آفیسر عظمت قدیرگورایہ،میٹروپولیٹن آفیسر(پلاننگ) سلیم محمود زاہد،چیف سینیٹری آفیسرملک ریاض،نے بلڈنگ انسپکٹرز اور ادارہ کے دیگر عملہ کے ہمراہ شہر بھرکے مختلف مقامات کا دورہ کرکے غیر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

قانونی تعمیرات گرانے کے علاوہ دس عمارات کو سیل کردیا ہے۔غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو پابند کیا گیا ہے کہ قانونی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔چیف کارپوریشن آفیسر عظمت قدیر گورایہ نے کہا کہ تعمیرات کی نقشہ فیسوں کی ادائیگی اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیرتعمیرات کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر بہاولپور آصف اقبال چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد نے کہا کہ کسی پریشر کے بغیر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر