ریلوے کالونی خانیوال میں نان سٹاپ وارداتیں‘ ملازمین کا احتجاج

  ریلوے کالونی خانیوال میں نان سٹاپ وارداتیں‘ ملازمین کا احتجاج

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے کالونی خانیوال میں چوری ڈکیتی اوردیگرجرائم کی بڑھتی ہوئی ورداتوں سے تنگ آئے ہوئے ریلوے کالونی کے مکینوں نے کالونی حدودکوریلوے پولیس سے لے کرضلعی پولیس کے حوالے کرنے کامطالبہ کردیاہے۔اس سلسلہ میں خانیوال ریلوے کالونی میں رہائش پذیرٹرین گارڈزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راؤشاہدمحمودنے ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ملتان سے مطالبہ کرتے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

ہوئے کہاہے کہ جب بھی کوئی ورادت ہوتی ہے توکالونی کے مکین15پرکال کرتے ہیں جہاں سے انہیں بتایاجاتا ہے کہ ریلوے کالونی ان کی حدودمیں نہیں وہ تھانہ ریلوے پولیس خانیوال سے رابطہ کریں جب ریلوے پولیس سے رابطہ کیاجاتاہے توو ہ نفری اورسامان کی کمی کاروناروتے ہیں۔اس لئے ریلوے کالونی میں مقیم ملازمین کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ریلوے کالونیوں کی حفاظت پنجاب پولیس کے سپردکی جائے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر