سید رفاقت علی گیلانی کی سیکرٹری اوقاف سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

سید رفاقت علی گیلانی کی سیکرٹری اوقاف سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

  



لیہ(نمائندہ پاکستان) پنجاب بھر میں اولیائے کرام کے مزارات،خانقاہیں، درباروں کی تزئین و آرائش اور آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے خصوصی پراجیکٹس کے تحت ترقیاتی منصوبے تیار کیے جائیں تاکہ وزارت اوقاف سے مستفید کیا جاسکے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے سیکرٹری اوقاف پنجاب سے اس ضمن میں ملاقات کے موقع پر کہی۔سیکرٹری اوقاف نے پنجاب بھر میں مزارات،خانقاہوں اور درباروں کا ڈیٹا،سالانہ عرس مبارک،اجتماعات،محکمہ کے وسائل اور خرچ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے ذریعے دستیاب وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے لئے پیپرورک مکمل کیاجائے تاکہ جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عقیدت مندوں کو مستفید کیاجاسکے۔انہوں نے درباروں پر تعینات عملے کی حاضری اور ریکارڈ مرتب کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر