بداخلاقی کی بوگس کال‘ سٹیج ڈانسر اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بداخلاقی کی بوگس کال‘ سٹیج ڈانسر اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

  



ملتان(وقائع نگار)تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سٹیج ڈانسر کی بداخلاقی کی بوگس کال پرسٹیج ڈانسر خواتین سے بداخلاقی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواتین کا لین دین کا مسئلہ تھا جنہوں نے بوگس کال کی تھی واضح رہے کہ زکریا ٹاون کی رہائشی سٹیج ڈانسر آسیہ نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ وہ منگل کی شب بوریوالہ میں شیخ فضل نامی شخص کے گھر ایک پروگرام کے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

لئے اپنی سہیلی 22 سالہ مصباح کے ہمراہ گئی تو وہاں انہیں 10 نامعلوم افراد نے خالی مکان میں لے جا کربداخلاقی کا نشانہ بنایا اور ان سے 70 ہزار روپے بھی چھین لئے۔پولیس نے خاتون کی کال پر موقع پر جا کر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کا وسیم نامی شخص کے ساتھ 5 ہزار روپے لین دین کا معاملہ تھا جس نے اسے نشانہ بنا نے کے لئے بوگس کال کی۔ایس ایچ ا و تھانہ بی زیڈ کے مطابق خاتون کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

ڈانستر

مزید : ملتان صفحہ آخر