گرفتاری معاملہ‘ اینٹی کرپشن کا عدالت میں جواب جمع ڈاکٹر عاشق ملک کا یوٹرن‘ درخواست ضمانت واپس

گرفتاری معاملہ‘ اینٹی کرپشن کا عدالت میں جواب جمع ڈاکٹر عاشق ملک کا یوٹرن‘ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات خریداری کی مد میں کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کی عبوری ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے سابق ایم ایس کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان جمع کرایا گیا جس پر ملزم نے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک نے عبوری ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مظفر گڑھ اینٹی کرپشن نے ادویات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جو کہ خارج ہو چکی ہے اور اب اینٹی کرپشن حکام گرفتار کرنے کے درپے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق ایم ایس کے خلاف ستمبر 2018 میں مظفر گڑھ میں ادویات کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مظفر گڑھ اینٹی کرپشن عدالت سے 4 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

جمع

مزید : ملتان صفحہ آخر