دباؤ‘ پریشر مسترد‘ سیکرٹری صحت کاجونیئر ڈاکٹر کو ایم ایس کارڈیالوجی ملتان تعینات کرنے سے انکار

      دباؤ‘ پریشر مسترد‘ سیکرٹری صحت کاجونیئر ڈاکٹر کو ایم ایس کارڈیالوجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چودہری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی کیلئے جونیئر ڈاکٹرنے وزیر اعلی پنجاب پر اپنے بھائی کے ذریعے پریشر ڈالنا تیز(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کر دیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے بھائی ڈاکٹر کو مستقل ایم ایس کارڈیالوجی تعینات کروانے کیلئے اپنے قریبی ایم ایز کے سیکرٹری صحت پر دباؤ ڈال رہے۔مگر سیکرٹری انہوں نے جونیئر ڈاکٹرکو ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ملتان لگانے سے انکار کیا ہے۔ذرائع نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں چلڈرن ہسپتال ملتان۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں مستقل ایم ایس تعینات کردیے جائیں گے۔اس کے علاؤہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاشق ملک کو لاہور نیو ہسپتال میں بطور ایم ایس تعینات کیا جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
مسترد